فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ایک طالبہ نے کالج کی تیسری منزل کی چھت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس اور امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی اور اس کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔






















