کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر پر چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ میں 4 دہشت گر مارے گئے۔ گھر سے بارودی مواد اور آئی ڈی برآمد کر لی گئیں۔
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر مکان پر چھاپے کے دوران گھر میں موجود دہشت گردوں نے فائر کھول دیا۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسے تین فرار ہوگئے۔
نشاندہی کے لیے لائے گئے دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جو دوران علاج دم توڑ گئے۔ دواہل کار بھی زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا۔
ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئیں جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ دو سے تین مفرور دہشت گردوں کی تلاش کےلیے پولیس کاسرچ آپریشن جاری ہے۔





















