شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹرعاصم یوسف نےبانی پی ٹی آئی کی صحت کوبہترقرار دیدیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج کرنے والےڈاکٹرز سے چالیس منٹ گفتگو ہوئی، بینائی میں بہت بہتری آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کی حالت بہتر ہے،بینائی میں بہت بہتری آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز سے 40 منٹ بات ہوئی، ڈاکٹرز سے گزشتہ رات کو بات ہوئی، لاہور کے ریٹینل اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم بھی گفتگو میں شامل ہوئے، ڈاکٹرز نے اب تک علاج اور مزید اقدامات پر تفصیلی آگاہ کیا۔
انہوں نےکہا کہ گزشتہ روز دوپہر کو بھی بانی پی ٹی آئی کو چیک کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو خود نہیں دیکھا، مجھے اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہیلتھ کئیر میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، بانی پی ٹی آئی کا مزید علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں کیا جائے۔




















