نوشہروفیروز قومی شاہراہ نانگوشاہ موری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق نوشہروفیروز قومی شاہراہ نانگوشاہ موری کے مقام پر ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کار میں سوار 5 افراد کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔
حادثے میں ٹرالر ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثہ کا شکار کار لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ مراد علی شاہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ کہا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا ہے۔






















