حکومت نے آئندہ 15روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق احکامات جاری کردیے، پٹرول 5 روپے فی لیٹرمہنگا ہو گیا، نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اس سے قبل یکم فروری کو حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ کے اثرات دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے ہیں۔




















