باجوڑ میں پولیس تھانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔
ضلع باجوڑ کے تحصیل واڑہ ماموند علاقہ عمرے میں واقع تھانہ واڑہ ماموند پر گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ پولیس نے بھرپور جوابی کاروائی کی۔ ڈیوٹی پر موجود ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین فائرنگ کی زد میں آنے سے شہید ہوگئے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے۔





















