نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد شدید دھند کی وجہ سے رات گئے بند کی گئی موٹروے پشاور سے رشکئی تک اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسمالیہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
حکام کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے یااس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔