کشمور کے قریب ملک لاڑو میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں ٹکرکےباعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے
تھانہ کی حدود ملک لاڑو کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کی باعث جاں بحق ہونےوالےتین افراد کی شناخت محمد یعقوب، انکی اہلیہ ملوکاں بی بی اور بیٹی عاصمہ بی بی کےنام سےہوئی ہے۔
جاں بحق ہونےوالے محمد یعقوب اپنی اہلیہ کےہمراہ کشمور سے گاؤں گلن سخی جا رہے تھے،لاشوں کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ٹرک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر کشمور تھانہ منتقل کر دیا






















