وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کا باقاعدہ اجرا کردیاگیا،رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے لئے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
رمضان پیکیج کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رقم حق داروں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس سے منتقل ہوگی،رمضان میں بلاتفریق 13 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے،21 لاکھ سے زائد ایسے خاندان بھی ہیں جوکسی کفالت پروگرام کا حصہ نہیں،پہلے سے زیر کفالت 1 کروڑ خاندانوں کے لئے بھی 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،مجموعی طورپر1کروڑ21لاکھ خاندانوں میں رقوم بلاتفریق تقسیم کی جائیں گی۔
وزیراعظم نےمزیدکہارمضان پیکج سےمستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہوجائےگا،وفاقی وزراء کی کمیٹی رمضان پیکج کے تمام مراحل کی نگرانی کرےگی،عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے۔






















