کراچی میں گزشتہ روز ایم نائن سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج گڈاپ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کےمتن کےمطابق حادثہ آئل ٹینکر کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا،جو بائیس ویلر ٹرالر اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد رانگ وے سے آنے والی بس اور ہائی لیکس پر الٹ گیا،
کراچی میں آئل ٹینکر مسافر بس پر الٹ گیا، 13 افراد جاں بحق
حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ ہائیلکس میں سوار ڈرائیور اور دیگر افراد بھی جان کی بازی ہار گئے تھے،حادثے میں بارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔





















