صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کا مذاکرات کی میز پر آنا نیک شگون ہے۔ پاکستان نے نہایت ذمہ داری کے ساتھ امن کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ دنیا پاکستان کو باوقار اور امن کے داعی کے طور پر دیکھ رہی ہے، آج ساری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے، امید ہے مذاکرات مزید مثبت خبروں کا باعث ہونگے۔
عبدالعلیم خان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کروانے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔






















