ایف آئی اے امیگریشن نےملائیشیا جانے والےمسافراورانسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کنسلٹنٹ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا، مسافرنے تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے کی آڑ میں ملائشیا جانا تھا،کنسلٹنٹ ایجنٹ نے جعلی نکاح نامے پرجوڑے کو ترکیہ کا وزٹ ویزا لگو اکر دیا۔
کراچی ائرپورٹ پرکارروائی میں تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے پرجانے والے ایازخان کو گرفتار کیا گیا،ملزم کو بشیر نامی ایجنٹ نے دس لاکھ روپے کے عوض تھائی لینڈ سے غیرقانونی سرحدی راستے سے ملائیشیا پہنچانا تھا۔
دوسری کارروائی میں اے ایچ ٹی سی سرکل ٹیم شاہراہ فیصل سے سید اعجاز احمد نامی کنسلٹنٹ ایجنٹ کوگرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری ترکیہ جانے والے مبینہ میاں بیوی مسافروں کی نشاندہی پر کی گئی۔
ملزم رقم کےعوض جعلی نکاح نامے پرصوبیہ اورکاشف نامی مسافروں کو میاں بیوی ظاہر کرکے ترکی کا ویزا لگوا کر دیا،گرفتارملزمان کے خلاف مذید کارروائی جاری ہے۔






















