پیرس کے تاریخی قومی یادگار آرک ڈی ٹرومف کے قریب چاقو حملہ، ایک اہلکار زخمی،گرفتارحملہ آور دوران علاج دم توڑ گیا۔
فرانسیسی حکام کےمطابق حملہ آور نے گشت پر مامور ایک اہلکار کو زخمی کر دیا، جس کے بعد دوسرے اہلکار نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی مار دی۔ خمی حملہ آور دوران علاج دم توڑ گیا ۔۔ جبکہ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کی نظروں میں تھا اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی شخص نے سن دو ہزار بارہ میں برسلز بلجئیم میں پولیس اہلکاروں پر بھی چاقو سے حملہ کیا تھا۔
فرانس کی انسدادِ دہشت گردی پراسیکیوشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اس حملے کے پیچھے دہشت گردی یا انتہا پسندی کا کوئی عنصر موجود تھا یا نہیں۔






















