وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں روابط کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر مستقبل میں بھی قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات میں پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔






















