وزیراعظم شہباز شریف نے تارکین وطن سے کیا گیا وعدہ پورا کرنےکا فیصلہ کر لیا ، وفاقی حکومت سولہ اوورسیز پاکستانیوں کو سول اعزازات دے گی ۔ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےمراعاتی پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
دنیا بھر میں مقیم ممتازاوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سولہ اوورسیز پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی تقریب میں سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نےبیرون ملک پاکستانیوں کیلئےمراعاتی پیکج بھی متعارف کرا دیا۔
تارکین وطن اور اہلخانہ کے لیے خصوصی مراعات پر مشتمل جامع پیکج ملے گا۔ اوورسیز پیکج میں جدید سیکیورٹی خصوصیات سے مزین نیکسٹ جنریشن ممبرشپ کارڈ شامل ہے۔





















