سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق جنوری کے دوران 3 ہزار 881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی، جن میں 82 کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیوں کی 99.9 فیصد رجسٹریشن آن لائن سسٹم کے ذریعے مکمل کی گئی، رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 8.4 ارب روپے رہا۔
ادارے کے مطابق نئی رجسٹریشن کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 83 ہزار 540 ہو گئی ہے۔ صوبوں کے لحاظ سے پنجاب سرفہرست رہا، جہاں سب سے زیادہ ایک ہزار 998 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
شعبہ وار جائزے کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ سب سے آگے رہا، جہاں 729 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ ٹریڈنگ، سروسز اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے بھی نمایاں رہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں سنگل ممبر کمپنیوں کا تناسب 38 فیصد جبکہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کا تناسب 59 فیصد رہا۔






















