تونسہ شریف میں ٹریفک اہلکار کو چالان کرنا مہنگا پڑ گیا، چالان کٹنے پر شہری آپے سے باہر ہوگیا ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عوام نے بیچ بچاو کرا کے ٹریفک ملازم کی جان بخشی کروائی، پولیس تھانہ سٹی تونسہ شریف نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔
تونسہ شریف میں ہیلمٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک اہلکار نے موٹر سائیکل سوار کو روکا اور چالان کرنے کی کوشش تو شہریوں اور ٹریفک اہلکار کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہیملٹ نہ پہننے پر ٹریفک اہلکار نے موٹر سائیکل سوار کو روکا تو انہوں نے ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ دی تھانہ تونسہ شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔






















