وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میانوالی کے عوام اب کسی فراڈ کو ووٹ نہ دیں ۔ عوام کی محبت کا جواب خدمت سے دوں گی۔
میانوالی میں جلسے سے خطاب میں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں میڈیکل، لاء اور زرعی کالج بنانے کا اعلان کردیا۔ کہا دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں ۔ میانوالی کو دل کا اسپتال اور گرین بس مبارک ۔ لاہور کی طرح یہاں گرین بس بھی چل رہی ہے ۔ کسانوں کو فی کس 5 ایکڑ زمین دی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ سال تک میانوالی نے پاکستان پرحکومت کی، بہت غور سے دیکھا مگر میانوالی میں ترقی نظرنہیں آئی، کہا جاتا تھا ن لیگ صرف لاہور میں کام کرتی ہے، مریم نواز کے دل میں کوئی تفریق نہیں ہے، میانوالی والوں کواپناحق لینے کیلئے کسی کے پاس جانانہیں پڑے گا۔ مریم نوازخودآپ کی دہلیزپرآکرآپکاحق دے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب کے عوام کی پرواہ ہے، پنجاب میں 2 لاکھ لوگوں کو اپنی چھت ملی ہے، پنجاب کی بیٹی کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھتا ہے تو مریم معاف نہیں کرتی، پوری دنیا سے لوگوں نے آکر لاہور میں بسنت منائی ہے، پنجاب میں 20 سال میں اتنا کام نہیں ہوا جنتا 2 سال میں ہوا ہے۔






















