پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہی۔
جیولرز کے مطابق ملک میں 24 قراط فی تولہ سونے کے دام 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے جب کہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 53 ہزار 156روپے پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5058ڈالر کی سطح پر برقرار رہا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 90روپے بڑھکر8825روپے ہوگئی۔




















