وزیرصنعت وتجارت پنجاب شافع حسین نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عزم ہےصوبے میں زیادہ سے زیادہ انڈسٹری لگے،پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی لائی جارہی ہے۔ سرمایہ کاروں کوانڈسٹری لگانےکیلئےصنعتی مراکزمیں پچاس سال کی لیز پرزمین فراہم کی جارہی ہے۔
چوہدری شافع حسین نے تین روزہ سندرانڈسٹریل ایکسپو دوہزارچھبیس کا افتتاح کیا۔جہاں پانچ سوسےزائد سٹالزلگانےگئے ہیں۔ شافع حسین نے کہاچین کی سرمایہ کارکمپنیوں نےپنجاب میں اربوں روپےکی سرمایہ کاری کررکھی ہے، چین اوردیگرممالک سےمزیدکمپنیاں بھی سرمایہ کاری کررہی ہیں، سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ان کاکہناتھاوزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلےمیں ایک لاکھ سے پانچ کروڑ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے۔





















