آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کےلیے 191 رنز کا ہدف دیدیا۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنزبنائے، بابراعظم نے 32 گیندوں پر 46 رنزاسکور کیے۔ شاداب خان 12 گیندوں پر 30 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔
قبل ازیں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ امریکی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف گزشتہ ورلڈکپ کی جیت یادگار تھی، اچھی ٹیم کے خلاف جیت کےلیے ہرشعبہ میں پرفارم کرناہوگا۔
امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔





















