وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک سےقبل عوام کو معیاری اورسستی اشیاءخورونوش کا تحفہ دیدیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل عوام کومعیاری اور سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیےرمضان بچت فیسٹیول 13 فروری سے 15 فروری تک لاہور کےجیلانی پارک میں انعقاد کیا جائے گا،فیسٹیول میں فوڈسیفٹی اینڈکنزیومر پروٹیکشن کے تمام اٹیچ ڈیپارٹمنٹ حصہ لیں گے۔
سیکرٹری فوڈسیفٹی سلمی بٹ کاکہنا ہےکہ رمضان کےآغاز سےقبل سستی اور معیاری اشیاءکی دستیابی سےہرخاص وعام کوریلیف ملےگا،فیسٹیول میں ہرقسم کی اشیاءضروریہ 20 فیصد سے زائد ڈسکاؤنٹ پر میسر ہوں گی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہےکہ اشیائے خورونوش کی کوالٹی برقرار رکھنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مسلسل نگرانی کریں گی،جبکہ تمام اسٹالزپراشیاءکی فراہمی اورقیمتوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔






















