مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1500 روپےمہنگا ہوکر 526262 روپےکاہوگیا،10گرام سونےکی قیمت 1286 روپےبڑھکر 451184 روپے ہوگئی۔
جبکہ آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8615 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15ڈالرمہنگا ہوکر5035ڈالر کا ہو گیا۔




















