اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سےمتعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل کردیئے،قرار دیا مالیاتی راز داری،معلومات کے حق پر فوقیت رکھتی ہے۔
ایف بی آر نےپی آئی سی کی جانب سےٹیکس دہندگان کا ڈیٹا فراہم کرنے کے آرڈرز کو چیلنج کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر پی آئی سی آرڈرز پرحکم امتناع جاری کیا قرار دیا کہ حق معلومات ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نےایف بی آرکو 8 جنوری 2026 اور 3 دسمبر 2025 کو احکامات جاری کیےتھے، سماعت کےدوران ایف بی آر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔
ٹیکس دہندگان کی معلومات افشا کرنےپرمکمل قانونی پابندی ہےانکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 216 دیگر تمام قوانین پر بالادست ہے،ٹیکس دہندگان کی شناخت ظاہر کرنا بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔






















