نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر بو ظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمدبن زید سے ملاقات کریں گے۔۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی،معاشی امور،تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پربات ہوگی۔
۔ ثقافت اور دفاع کےشعبوں میں تعاون وسیع کرنے اور عوامی روابطوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور یواے ای کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔ ان میں توانائی، ہوابازی ، بندرگاہوں، کان کنی ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور غذائی تحفظ سمیت دیگر شعبےشامل ہیں۔