وزیرِ داخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیےعالمی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لیے ایک ڈھال ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےاطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپی کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا، اطالوی وزیر داخلہ نےکہا المناک واقعے پر دکھ ہوا،اٹلی حکومت کو متاثرین سے دلی ہمدردی ہے،متاثرہ خاندانوں اور مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں،اٹلی ہرقسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاظہاریکجہتی پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا، اطالوی وزیرداخلہ نے دہشت گردی سےنمٹنےکیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا،یورپین کمشنر میگنس برنر نے کہا ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔






















