چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنگلادیشی بورڈ کے سربراہ امین الاسلام بھی موجود ہیں۔ ملاقات کا مقصد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔
پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ملاقات کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ تنازعے، پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ذرائع کے مطابق آئی سی سی ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے پاکستان کو منانے کی کوشش کی۔
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے استقبال کیا۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے صدر بنگلادیش بورڈ امین الاسلام نے ملاقات کی۔ چئیرمین پی سی بی نے بنگلادیشی بورڈ کے صدر امین الاسلام کا خیر مقدم کیا۔
پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ملاقات کے دوران سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر،ایڈوائزر ٹو چئیرمین عامر میر بھی موجود تھے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ 15 فروری کو شیڈول ہے۔ پاکستان حکومت نے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔



















