چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کےخیر خواہ ہیں، ملک کا نقصان نہیں چاہتے، پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بونیر میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب میں بیرسٹرگوہر ہر ضلع میں احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب، بلوچستان سے بھرپور حمایت ملی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے شکر گزار ہیں۔
رہنما تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف اور امن کے حامی ہیں، حکومتی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ الزامات افسوسناک ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں کارکنوں سے خطاب میں صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، راولپنڈی میں ہونے والے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ادارے اور عوام ایک ساتھ ہو، میں تیار ہوں کہ اس میں اپنا کردار ادا کروں۔





















