نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ٹیلیفون کیا،مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان کےمطابق ترک وزیرخارجہ نے ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان اورترک عوام کی جانب سے بھی پاکستان کے عوام اور حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نےاس موقع پریکجہتی کےاظہارپرترک عوام اورقیادت کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حمایت پاکستانی عوام کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔






















