پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 1.67 فیصد اضافہ ہوگیا۔ جولائی سے جنوری تک ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10 ارب 95 کروڑ ڈالر رہا۔
مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بہتر رہی۔ جنوری 2026 میں سالانہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 3.57 فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ایک ارب 74 کروڑ ڈالر رہیں۔
جنوری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 68 کروڑ ڈالر تھیں۔ دسمبر 2025 کے مقابلے میں جنوری 2026 میں تقریباً 28 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹس ایک ارب 36 کروڑ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 18 ارب 76 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔





















