سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے گئے۔ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین ،و کلا کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
درخواستوں کی سماعت کےلیے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل، بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہوگیا، بانی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کیخلاف اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور نیب مقدمات کی سماعت بھی سماعت کےلیے مقرر ہوگئے، القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت ہوگی۔
سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف اپیل، مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔





















