نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی ایک ماہ کے لیے 28 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کےای اورڈسکوز کےصارفین پرہوگا،نیپرا نے فیصلہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کے بعد کیا۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،تاہم نیپرا نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،اطلاق رواں ماہ فروی کے بجلی بلز پر ہو گا۔




















