بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ، پشین ،لورلائی، سبی، خضدار اور مکران سرکلز میں 956کنکنشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔
بجلی چوری پر 710 درخواستیں متعلقہ تھانوں مین دائر کر دی گئیں اب تک 101ایف آئی آر درج ہوئی ہیں جبکہ 55بجلی چور گرفتار کئے گئے ہیں۔
نادہندگان سے بجلی بلوں کی مد میں 206 ملین روپے وصول کئے ،6 لاکھ یونٹس ڈٹیکشن بل چارج کئے جسکی قیمت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔
تازہ کارروائیوں میں کوئٹہ شہر میں کیسکو سرویلینس کی ٹیم نے 125میٹرزچیک کئے، 113غیر قانونی کنکشنز منقطع 6ٹرانسفارمرز اتارے گئے ۔