وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےکہا ہےبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ ون کی کامیاب تکمیل دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنےایکس پیغام میں وفاقی وزیر نےکہاسیکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کےدوسو سالہ دہشت گردوں کاصفایاکرکےریاست کی رٹ بحال کردی،وطن کی خاطرجامِ شہادت نوش کرنےوالے 22 بہادر جوانوں اور 36 معصوم شہریوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مزیدکہاحکومت شہداء کےخاندانوں کےساتھ کھڑی ہے،آخری دہشتگردکےخاتمے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، بلوچستان کی ترقی اور امن ہماری اولین ترجیح ہے،جس کیلئےدشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔





















