لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول پر لاکھوں گاڑیاں شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
بسنت پر لاہور میں تقریبا 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے داخلے کا امکان ہے،جس کے پیش نظر پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں،10 ہزار پولیس اہلکار،25 سو ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے،چیف ٹریفک آفیسر نے پورے پاکستان کو لاہور میں بسنت منانے دعوت دیدی۔
شہر کےداخلی راستوں کے علاؤہ ریڈ زون میں سیف سٹی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری جبکہ زید زون کی چھتوں پر کیمرے نصب کرکے آپریشنل کیے جائیں گے،براہ راست مانیٹرنگ ہوگی۔
ایس پی آپریشنز سیف سٹی محمد شفیق کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ریسکیو اور پولیس سمیت 15 محکموں کی مشترکہ ٹیمیں متحرک رہیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری قانون کی پاسداری یقینی بنائیں تو بسنت فیسٹیول کو مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔





















