سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردُّالفتنہ،1 کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق پنجگور اورہرنائی میں 29 جنوری کو دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائیوں میں 41 امن دشمن ہلاک ہوئے،کلیئرنس آپریشنزکےنتیجے میں مجموعی طورپر 216 دہشت گردوں کوہلاک کیاگیا،کارروائیوں کےدوران خواتین،بچوں سمیت 36 معصوم شہری اورسیکیورٹی فورسز کے 22 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندستان کی جانب سےبلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی تمام مایوس کن کوششوں کوناکام بنادیا,سیکیورٹی فورسز،قانون نافذکرنےوالےاداروں نے انٹیلیجنس ایجنسیز کےتعاون سے آپریشن ردُّالفتنہ 1 کےتحت بھرپور،فیصلہ کن ردعمل دیا،۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت،کمانڈ اینڈکنٹرول نظام اورعملی صلاحیتوں کوشدیدنقصان پہنچا، کارروائیوں میں غیرملکی ساختہ اسلحہ،گولہ بارود،دھماکہ خیز مواداور دیگر سازو سامان کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا،دہشتگرد عناصر کو منظم بیرونی معاونت اور لاجسٹک سہولت فراہم کیے جانے کے شواہد سامنےآئےہیں۔





















