پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گئے،وزیرِ اعظم اورصدر قاسم جومارت توکایووف نےمشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔
پاکستان اورقازقستان کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب سےخطاب میں انہوں نےکہاکہ اپنےبھائی صدرقاسم جومارت توکایووف اور ان کے وفدکاخیرمقدم کرتےہیں،یہ دورہ دونوں ملکوں کےتعلقات کونئی جہت دینےکےلیےبہت اہم ہے،قازقستان کےکسی صدرکا 23 سال بعد پاکستان کا یہ دورہ ہے،صدرقاسم جومارت توکایووف کےساتھ تعمیری اور مثبت گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نےکہا پاکستان اور قازقستان مشترکہ کوششوں سے اقتصادی تجارتی تعاون کے اہداف حاصل کریں گے،مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں کوعملی شکل دینےکیلئے پرعزم ہیں،دوطرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالرتک لے جانےکا ہدف ہے۔
غزہ میں امن کی بحالی کیلئےبورڈ آف پیس اہم فورم ہے،دعا ہے غزہ میں مستقل امن ہو اور خوشحالی آئےاس موقع پر وزیراعظم نےقازقستان کے صدر کو نشان پاکستان دینے کااعلان کیا۔
اس سےقبل قازقستان کے صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچےجہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا،قازقستان کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
وزیراعظم ہاوس آمد پرقازقستان کےصدرکو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے،وزیراعظم نے صدرقازقستان سےکابینہ ارکان کا تعارف کروایا،صدر قازقستان نے وزیراعظم سے اپنے وفد کا تعارف کروایا،معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔
قبل ازیں پاکستان اورقازقستان نےدوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری اورعلاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا،اسلام آباد میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے قازقستان کے ہم منصب ارمان شقلیئیف نے ملاقات کی،وسطی ایشیا سےپاکستان کےذریعےعالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات پربات ہوئی، دونوں وزراء کا بزنس ٹو بزنس روابط اور تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانے پر زور دیا۔
قازقستان کےوزیر نےوسطی و جنوبی ایشیا اوریورپ کو جوڑنےکا وژن اجاگرکیا،ریلوے اور روڈ منصوبوں میں قازقستان کی بڑی سرمایہ کاری سےپانچ ارب ڈالرکی تجارت متوقع ہے،دونوں ممالک نے زراعت،فوڈ پروسیسنگ، ادویات،ٹیکسٹائل اور معدنیات کےشعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،اس کے علاوہ بزنس ٹو بزنس روابط کے فروغ اور تجارتی وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا گیا۔






















