پاکستان اور قازقستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے قازقستان کے ہم منصب ارمان شقلیئیف نےملاقات کی ،وسطی ایشیا سےپاکستان کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات پربات ہوئی،دونوں وزراء کا بزنس ٹو بزنس روابط اور تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانے پر زور دیا۔
قازقستان کے وزیر نےوسطی و جنوبی ایشیا اوریورپ کو جوڑنےکا وژن اجاگرکیا،ریلوے اور روڈ منصوبوں میں قازقستان کی بڑی سرمایہ کاری سےپانچ ارب ڈالرکی تجارت متوقع ہے،دونوں ممالک نےزراعت،فوڈ پروسیسنگ، ادویات،ٹیکسٹائل اور معدنیات کےشعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،اس کے علاوہ بزنس ٹو بزنس روابط کے فروغ اور تجارتی وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا گیا۔
وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وسطی ایشیا سے براہ راست روابط بڑھانے اور دو طرفہ معاشی تعلقات کو امکانات سے عملی نتائج میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔






















