وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب اورٹھیک ہیں۔ انکی صحت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں دی جائیں گی۔ پمز بورڈ نے بانی کی آنکھ کے چیک اپ کے بعد رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بانی نےخود پمزمیں چیک اپ کی خواہش ظاہر کی، 60 سال کی عمرمیں آنکھ کےمسائل بن جاتے ہیں، بانی کو آنکھ میں خون کی سپلائی کیلئے انجکشن لگایا گیا، بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ شخص اور قید میں ہیں، وہ دو مقدمات میں سزا یافتہ ہیں۔





















