پاکستان اور لیبیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیائی ہم منصب ڈاکٹراسامہ سعد حمد نے وفد سیمت ملاقات کی۔ پاکستان اور لیبیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوگیا۔ باہمی دلچسپی کے امور اور امن و استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا۔ لیبیا کی قیادتنے پاکستان کے کردارکی تعریف کی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے میں دلچسپی لی ۔ ملاقات میں مستقبل میں قریبی رابطے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پراتفاق کیا گیا۔






















