پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کےوقفے کے بعد سونےچاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام ایک دن میں ریکارڈ 24000 روپے بڑھکر 514362 روپے ہوگئے،دس گرام سونے کے بھائو ایک دن میں ریکارڈ 20576 روپے بڑھکر 440982 روپے ہوگئے۔
آج چاندی کی فی تولہ قیمت 416 روپےبڑھکر 8821 روپےہوگئی،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا گزشتہ تین دن میں 82500 روپےسستا ہوگیا تھا،دوسری جانب عالمی منڈی میں آج فی اونس سونا 240 ڈالر مہنگا ہوکر 4916 ڈالرکا ہو گیا۔
،عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام تین دن میں 825 ڈالر نیچے آ گئے تھے،عالمی سطح پر یکدم بڑی گراوٹ سے گولڈ مارکیٹس میں کھربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔




















