لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تاج باغ، بھٹہ چوک، نادر آباد، جوڑے پل اور کینال بینک روڈ سمیت 15 علاقوں میں پتنگ بازی نہیں کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ اے کے مختلف بلاکس میں بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے باعث فلائٹ آپریشن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اسی لیے حفاظتی اقدامات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔





















