ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم امریکی جہازوں سے ڈرنے والی نہیں، امریکا نےحملہ کیا توجنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ میلی نظروں سے دیکھنے والوں کو زور دار طمانچہ ماریں گے۔ یورپی یونین کے رویے پر کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی ممالک کی افواج کو بھی دہشت گرد قرار دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رد عمل میں کہا تہران کے ساتھ معاہدے کے لئے پرامید ہیں، صحافی کے سوال پر بولے خامنہ ای علاقائی جنگ کی بات کیوں نہ کریں گے۔ امریکا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور جہاز موجود ہیں،بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ کے قریب ہے۔ مذاکرات ناکام ہوئے تو دیکھیں گے وہ ٹھیک کہہ رہے تھے یا نہیں۔




















