متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان نےصدرِمملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی پیغام میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا۔
یو اے ای کےنائب صدر نےبھی اپنےپیغام میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئےپاکستان کےعوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔






















