وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کل ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔ اپنے صوبے اور عوام کے مسائل پر بات کروں گا۔
خیبرمیں امن جرگے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ کل وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم کے سامنے عوام کے حقوق کا مقدمہ پیش کروں گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں مرحلہ وار گرینڈ جرگے ہوں گے، تمام قبائلی اضلاع میں جرگوں کے بعد خیبرپختونخوا سطح پر گرینڈ جرگہ ہوگا، صوبائی گرینڈ جرگے میں اسلام آباد مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، اسلام آباد مارچ سے متعلق فیصلہ گرینڈ جرگے میں کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، خیبرپختونخوا حکومت اور عوام بلوچستان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔




















