سی سی پی اولاہورنےبسنت کےلیےمختص چھتوں کے مالکان سے ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دے دیا۔
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت بسنت کےپُرامن انعقاد سےمتعلق اجلاس ہوا ہے جس میں بسنت کےمحفوظ انعقاد کویقینی بنانے کےلیےمختلف امورکاجائزہ لیاگیا۔بلال صدیق کمیانہ نےکہا چھتوں پرگنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہو گی۔
ہدایت کی کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پرمکمل عملدرآمدکرایاجائے,آج سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیرروڈ پر نہیں آنی چاہیے۔
سی سی پی او لاہورنےبسنت کےدوران مانیٹرنگ کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی اورکہا ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہےخلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔






















