سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جارہا ہے، ہم انہیں اسٹالینز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
ٹم پین آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح پر کرکٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے، سیالکوٹ سٹالینز کی انتظامیہ کے مطابق ٹم پین ایک منجھے ہوئے لیڈر ہیں جن کی قیادت اور پیشہ ورانہ سوچ ٹیم کو چیمپیئن شپ مائنڈ سیٹ کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔






















