پریس کلب لاہور الیکشن 2026 کے نتائج سامنے آگئے،ارشد انصاری ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہوگئے،سما ٹی وی سے وابستہ سالک نواز ایک مرتبہ پھر لاہور پریس کلب کے خزانچی منتخب،گورننگ باڈی کے نتائج کا اعلان بھی ہوگیا۔
پریس کلب الیکشن 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ارشد انصاری ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں،دیگر عہدوں پر جنرل سیکرٹری افضال طالب، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدور ناصرہ عتیق اور مدیحہ الماس، خزانچی سالک نواز جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ منتخب ہوئے۔
گورننگ باڈی کے انتخابات میں سید سجاد کاظمی 936 ووٹ لے کر سر فہرست رہے،جبکہ خواجہ سرمد فرخ 806 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،الفت حسین مغل 770 ووٹ لے کر تیسرے اور اسد محمود گڈو 765 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے،ایم احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، راجہ عظمت اور ظہیر شیخ بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں،اقلیتی نشست پر آشر جان 860 ووٹ لے کر منتخب ہوئے،الیکشن میں مسترد ووٹوں کی تعداد 579 رہی۔






















