متحدہ عرب امارات میں سونے کی فی گرام قیمت ایک درہم اور 10 گرام نرخ 10 درہم بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 24 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں ایک درہم کا اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 242.25 درہم پر آگئے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 10 درہم اضافے سے 2 ہزار 422.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 15 نومبر کو دس گرام سونے کے نرخ 2387.50 درہم تھے، جس میں اب تک 35 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.75 درہم کا اضافہ ہوا، جس سے نرخ 223.50 درہم پر آگئے جبکہ 10 گرام نرخ 7.5 درہم بڑھ کر 2 ہزار 242.50 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا 150 روپے کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے پر آگیا۔