لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سپیڈو بس کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا ۔ شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔
ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثہ گرین ٹاؤن باگڑیاں چوک میں پیش آیا ۔ سپیڈو بس نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے باعث رکشہ میں سوار معمر شہری جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں کچھ روز قبل بھی اس گرین ٹاؤن کے ایریا میں سپیڈو بس نے ایک مزدور کو ٹکر مار دی تھی سپیڈو بس کی رفتار اور ڈرائیورز حضرات کی لاپرواہی عروج پکڑتی جا رہی ہے۔ سپیڈو بس مقرر وقت پر نہ پہنچ سکنےکی وجہ سے ڈرئیورز سپیڈ لگاتے ہیں جس نے اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں۔